اسلام آباد( کے ٹو ) نتاشا پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ ہیں جواس وقت مشرق وسطیٰ میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ، ان کاتعلق ضلع غذر سے ہے ۔ نتاشا نے جواردن میں عائلہ ایسوسی ایشن اکیڈمی میںانسٹرکٹر ہیں کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں پائلٹ بننے کابچپن سے شوق تھا ، اس میں یہ شوق اس وقت پیدا ہوگیا جب و ہ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ کراچی اور گلگت کے درمیان فضائی سفر کیا کرتی تھیں ۔ ان کے والد سلطان اللہ بیگ کا تعلق مرچنٹ نیوی سے تھا۔ سلطان اللہ بیگ نے کے پی این کوبتایا کہ پائلٹ بننا بڑی بیٹی کاشوق تھا ، اس کے لئے اس نے محنت کی اورہم نے قربانیاں دیں ،آج ہم اس بات پرخوش ہیں کہ ہماری بیٹی کاشوق پورا ہوگیااور آج وہ پائلٹ ہیں۔ اب ہماری سب سے بڑی خواہش ہیں کہ نتاشا پاکستان آئیں اور پاکستان کی فضائی کمپنی جوائن کریں اوراپنے ملک کی خدمت کریں ۔ نتاشا نے بتایا کہ انہوںنے 2004 میں ایف اے سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد لاہور فلاینگ کلب میں داخلہ لیا او ردوسال تک کمرشل پائلٹ کی تربیت حاصل کی اس کے بعد انہوںنے پشاور میں فلائٹ انسٹرکٹر ٹریننگ سکول میں چھ ماہ تربیت حاصل کی اور کمرشل پائلٹ کاباقاعدہ لائسنس حاصل کرلیا اس کے بعد انہیں اردن سے عائلہ ایوسی ایشن اکیڈمی کی طرف سے بطور انسٹرکٹر خدمات انجام دینے کی پیش کش کی گئی انہوںنے یہ پیش کش قبول کرلی اور اب وہاں گلف ائیر کے پائلٹوں کوتربیت دے دی ہیں۔ نتاشا ابھی نوعمر پائلٹ ہیں اس کے باوجود وہ ا یک ہزار گھنٹے تک فلائٹ کرچکی ہیں ۔ نتاشا نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہ پاکستان واپس آکر ملک کی خدمات کرناچاہتی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ وہ پی آئی اے میں بطور پائلٹ کام کریں لیکن پی آئی اے کوجوائن کرنے کے لئے ایک طویل پراسیس سے گزرنا پڑتاہے اور اس میں کم از کم دو سال لگتے ہیں اس لئے اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہین ائیر لائینز ائیر بلیوکو جوائن کرنے کی کوشش کریںگے۔
مئی 21, 2009
نتاشا گلگت بلتستان کی پہلی خاتون پائلٹ ، عزم وہمت کی مثال قائم کردی
Advertisements
8 تبصرے »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
congurlation u Natasha in such a good job.its un bilive able………….god bless u
تبصرہ از Nadeem — مئی 29, 2009 @ 10:57 صبح |
It made me proud to look at this great news. Natashah has done a really great job. She has set an example for the rest that if you have courage and determination to make some difference then it doesnt makes any matter that from where do you belong and what facilities do you avail as a normal a citizen.
تبصرہ از Ajaz Hussain — مئی 30, 2009 @ 5:17 صبح |
congurlation natasha…..bust of luck 4r ur job.i m proud of u my gilgit Baltistan daughter.
تبصرہ از Nadeem — مئی 30, 2009 @ 9:06 صبح |
We all are proud on such Sisters, mothers and our homage to all parents whom upbring such mother for the mother land of Gilgit-Baltistan and specially for pakistan.
My special salute and regards to NATASHAS
تبصرہ از Toojik — جون 1, 2009 @ 9:23 صبح |
we are proud of our sister natasha.. may God bless you natasha.
تبصرہ از shah faisal sadaat — جون 5, 2009 @ 11:36 شام |
Congratulatuin to my sister Natasha what a joyfull newa a proud daughter of a proud nation my special congratulations to the ptoud parants of natasha i slute you to have proud daughter like natasha god bless my sister and keep going on please come back pakistan and join any air line in pakistan and serve the nation we all proud of you its an example of other womens of gilgit baltistan may Allah showers his countless blessings upon you and your family… Amin
تبصرہ از Mohammad Riaz Astori — جون 8, 2009 @ 6:14 صبح |
congrates
تبصرہ از MUZAMMIL MALIK — اکتوبر 30, 2009 @ 8:02 شام |
congratulations
تبصرہ از sohrab — نومبر 27, 2009 @ 8:53 صبح |