|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جون 4, 2009

گلگت بلتستان میں 3500پولیس اہلکار بھرتی کرنے کافیصلہ

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 7:02 صبح

اسلام آباد(کے ٹو) شاہراہ قراقرم پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو سیکورٹی فراہم کرنے اور گلگت بلتستان میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پولیس فورس کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس سلسلے میں تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ، آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم اور گلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹو میر غضنفر علی خان کے علاوہ چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹو میر غضنفر علی خان نے کہا کہ ہم نے اجلاس کو گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا، خصوصاً ڈپٹی سپیکر سید اسد زیدی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سید اسد زیدی کے قتل میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بہت جلد ان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کو جدید آلات فراہم کرنے اور نفری میں ساڑھے تین ہزار فوری طور پر اضافہ کرنے کیلئے کہا گیا اور وزیر اعظم نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان پولیس میں3500جوان جلد بھرتی کئے جائیں گے۔صدر اور وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کو شمالی علاقہ جات نام پکارے جانے کی وجہ سے علاقہ بدنام ہو رہا ہے اور ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے یہاں آنا چھوڑ دیا ہے، ہوٹل کی صنعت تباہ ہو چکی ہے سیاحت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ قانون ساز اسمبلی علاقے کا نام تبدیل کر کے دوبارہ گلگت بلتستان رکھنے کیلئے قرارداد بھی منظور کر چکی ہے لیکن ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ صدر اور وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ علاقے کا نام بہت جلد گلگت بلتستان رکھا جائے گا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی پولیس کو بھی اسلام آباد کی پولیس کی تنخواہ اور مراعات دینے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا گیا۔میر غضنفر نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی خستہ حالی کے پیش نظر گلگت بلتستان کیلئے پی آئی اے کی پروازیں دوگنی کرنے اور رائیکوٹ سے مانسہرہ تک شاہراہ قراقرم کی مرمت کے کام کو ہنگامی بنیاد پر شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ میر غضنفر علی خان نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم نے یقین دلایا ہے کہ گلگت بلتستان کیلئے آئینی اور انتظامی اصلاحات کے پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: