|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جون 11, 2009

قراقرم یونیورسٹی کومثالی درس گاہ بنایاجائے ،صدر کی ڈاکٹرنجمہ نجم کوہدایت

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 5:33 شام

اسلام آباد (کے ٹو ) صدر آصف علی زرداری نے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنجمہ نجم کوہدایت کی ہے کہ قراقرم یونیورسٹی کو ایک مثالی وفاقی یونیورسٹی بنایا جائے ،ڈاکٹر نجمہ نجم نے بدھ کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ صدرآصف علی زرداری قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں اس موقع پرانہوں نے ڈاکٹرنجمہ نجم کوقراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ان کی بحیثیت وائس چانسلر تقرر پر مبارکبادvc gilgit دی ، ڈاکٹر نجمہ نجم نامورماہر تعلیم ہیں ان کی تدریس وتحقیق کاتجربہ30 برسوںپر محیط ہے ۔ انہوں نے 1980 میں باﺅلنگ گرین سٹیٹ یونیورسٹی اوہا ئیو امریکہ سے نفسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ، اس سے پہلے انہوں نے ایم اے کی ڈگری بھی اسی یونیورسٹی سے حاصل کی تھی ، وہ یونیورسٹی آف جارجیا میں 1988 سے1989 تک تحقیقی کاموں میں مصروف رہیں، انہوں نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی بانی وائس چانسلر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے ، وہ پاکستان میں واحد تربیت یافتہ نیرو سائیکالوجسٹ ہیں وہ پنجاب یونیورسٹی میں28 سال تک اطلاقی نفسیات کے شعبہ میں خدمات انجام دیتی رہی اور1990 سے1998 تک وہ اس شعبے کی چیئرپرسن رہیں ، ڈاکٹر نجمہ کے 104 تحقیقی مقالے ملکی اورغیر ملکی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں ۔ وہ 4کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں ۔ ڈاکٹر نجمہ نجم کی نگرانی میں ا بتک 75 طلباءوطالبات ایم فل اور پی ایچ ڈی کرچکے ہیں ۔ ڈاکٹر نجمہ نجم امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن کی رکن ہیں ، انہیں امریکہ کے مشہور ادارہ چاتھم کالج نے صدارتی میڈل سے نوازا ، انہیں 1995-96 میں سینئرفل برائٹ فیلو شپ دی گئی ،ڈاکٹر نجمہ نجم کاانسداد منشیات ، خواتین کے مسائل اوردیگر نفسیاتی مسائل کے حل میں بین الاقوامی سطح پر اہم کردار رہاہے۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: