|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جون 13, 2009

آپریشن درہ آدم خیل میں شہید ہونے والے صوبیدار وزیر بخت آبائی گاﺅں میں سپردخاک

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 1:20 شام

گلگت ( کے ٹو ) آپریشن المیزان کے شہید صوبیدار وزیربخت ( تمغہ بسالت کارگل ) کوپورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاﺅں تھوئی یاسین ضلع غذر میں سپردخاک کردیا گیا ، صوبیدار شہید وزیربخت نے درہ آدم خیل میں دہشت گردوں کامردانہ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کارگل جنگ میں بھی دشمنوں کو چنے چبانے پر مجبور کیا تھا جس کے صلے میں حکومت پاکستان نے انہیں فوجی اعزاز تمغہ بسالت سے نوازا تھا، شہید کے پسماندگان میں والد ، والدہ ، ایک بیٹا ، چاربیٹیاں اوراہلیہ شامل ہیں جبکہ چار بھائی اورتین بہنیں بھی حیات ہیں جبکہ دوبھائی بھی عسکری خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ جنازے کے موقع پر ہزاروں افراد نے شرکت کی جو فرط جذبات سے سرشار تھے ۔ شہید کے بیٹے اسلم شاہ جو چھٹی جماعت کا طالب علم ہے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج میں کمیشن حاصل کریگا اورجو روایت ان کے بہادر باپ نے قائم کی ہے وہ بھی انہی کے نقش قدم پرچلے گا اسی طرح شہید کے والد غلام مراد شاہ نے حکومت پاکستان اورپاک فوج کاشکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے بیٹے کو پاک فوج میں شامل ہونے کاموقع دیا جس کا ان کے بیٹے نے حق ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک وطن کی سلامتی کیلئے ان کے دیگر چاربیٹے بھی قربانی دینے کاعزم رکھتے ہیں اس موقع پرشہید کے تینوں بھائیوں نے ایسے ہی خدمات کااظہار کیا اس سے قبل پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، سلامی دی اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز کیانی اورفورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل سید مزمل حسین کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل شبیر اکبر نے شہید کی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی اورشہید کے خاندان سے تعزیت کی شہید کی قبرپر پاکستان کاہلالی پرچم لہرایا گیا اورپاکستان اورفوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: