|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جون 13, 2009

قراقرم یونیورسٹی کوصحیح معنوں میں بین الاقوامی درسگاہ بنائیں گے ، ڈاکٹرنجمہ نجم

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 12:41 شام

گلگت ( کے ٹو ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم نے کہاہے کہ صدرآصف علی زرداری کی ہدایت کے مطابق قراقرم یونیورسٹی کو صحیح معنوں میں انٹر نیشنل یونیورسٹی بنیایاجائے گا۔ انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی کو مثالی درس گاہ بنانا میرا مشن ہے اور میں اپنے اس مشن کو ہرقیمت پرپوراکروںگی ۔ صدرآصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ قراقرم یونیورسٹی کو مثالی ادارہ بنایا جائے اس لئے تعلیم کے معیارپر سب سے زیادہ توجہ دی جائے گی ۔ صدر آصف علی زرداری نے یقین دلایا ہے کہ قراقرم یونیورسٹی کے معیار کوبین الاقوامی سطح پرلانے کے لئے ایوان صدرہر قسم کا تعاون کرے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ ٹیم ورک پریقین رکھتی ہیں ۔ فاطمہ جناح یونیورسٹی کو ہم نے تنکا تنکا جمع کرکے ایک بڑا تعلیمی ادارہ بنایا ، قراقرم یونیورسٹی کو بھی اسی جذبے کے ساتھ ہم آگے لے جائیں گے ۔ میرا وعدہ ہے کہ یہاں کے طلبا امریکہ سمیت غیرملکی یونیورسٹیوں میں جائیں گے اورباہر سے طلباء یہاں آئیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں ایک اچھی فیکلٹی موجود ہے ،سب مل کرکام کریں گے، اوریونیورسٹی کے پروگرام کو آگے بڑھائیں گے ، علاقائی ثقافت اور لوک ورثہ پرخصوصی توجہ دی جائے گی ، مقامی کلچر کوفروغ دینے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ، کوہ پیمائی کے شعبہ میں ریسرچ کا آغاز کریں گے ، فنڈز کی کمی اوردیگر مسائل کے حل کے لئے قلیل المیعاد اورطویل المیعاد اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسائل ہرجگہ ہوتے ہیں لیکن تعلیمی مسئلہ کاحل بھی موجود ہے ۔ مسائل کے حل کے لئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔کہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں اس افتادہ اورپسماندہ علاقے میں قائم اس تعلیم ادارے کو بین الاقوامی معیار کی درسگاہ بنانے کے لئے کردار ا داکرسکوں

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: