|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جون 14, 2009

باب گلگت“ سیکورٹی کے حوالے سے اہم ثابت ہوگا، چیف سیکرٹری

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 12:08 شام

گلگت( کے ٹو )چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابریعقوب فتح محمدنے کہا ہے کہ باب گلگت (گلگت گیٹ )نہ صرف شہرکی سکیورٹی کے حوالے سے اہم باپ ثابت ہوگا بلکہ باب گلگت کی تکمیل کے بعد گلگت شہرکی خوبصورتی اوراہمیت میںبھی اضافہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ باب گلگت کی تعمیرکامقصدشمالی علاقہ جات کے صدرمقام گلگت کوایک صاف ستھرا اورپرکشش شہربنایاہے جبکہ گلگت گیٹ کی تعمیرسے شہرمیںسکیورٹی کی صورتحال منظم اورموثربنانے میںبھی مدد ملے گی یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روزسکوارمیں ایم پی چیک پوسٹ کے قریب گلگت شہر کے داخلی سڑک پرباب گلگت کاسنگ بنیادرکھنے کے موقع پرفورس کمانڈرگلگت بلتستان میجرجنرل مزمل حسین کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کے بعد کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی چیف سیکرٹری نے کہا کہ 3کروڑ 7لاکھ روپے کی لاگت سے اس اہم منصوبے کے تحت علاقے کی ثقافت کوملحوظ خاطررکھتے ہوئے ایک خوبصورت اورشانداردروازے کی تعمیرکے علاوہ 6ٹریفک سگنل بھی نصب کیے جائیں گے جوشمالی علاقہ جات (گلگت بلتستان )کے اپنی نوعیت کے پہلے ٹریفک سگنلز ہونگے بابریعقوب فتح محمد نے کہا کہ ٹول پلازہ کی طرزپرتعمیرہونے والے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے دوماہ کی مدت مقررکی گئی ہے اس لئے اس کی تعمیرفوری طورپرشروع کی جارہی ہے انہوں نے امید ظاہرکی کہ اس سال 14اگست کوباب گلگت کاافتتاح ہوگا باب گلگت کی تختی کی نقاب کشائی کے موقع پرقانون سازاسمبلی کے ممبرحافظ حفیظ الرحمن نے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے باب گلگت کی تعمیرکے فیصلے کاخیرمقدم کیا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے گلگت شہرکی شان اوروقارمیںاضافہ ہوگا جبکہ باب گلگت سے گلگت شہرمیںسکیورٹی کے نظام کومربوط بناکرممکنہ دہشت گردی کے منظم منصوبوں کوناکام بنایاجاسکتا ہے انہوں نے منصوبے کوبروقت اورمقررہ وقت میںمکمل کرنے کی ضرورت پرزوردیا اس سے قبل ایگزیکٹوانجینئر بی اینڈآرگلگت ایکسیئن رشیداحمد نے منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی منصوبے کی نقاب کشائی کی تقریب میں چیف سیکرٹری اورفورس کمانڈرکے علاوہ اعلیٰ سول وفوجی حکام نے شرکت کی

1 تبصرہ »

  1. this is not a good news for us.surstiy is very improtant every palace.

    تبصرہ از tariq rumi — جون 27, 2009 @ 4:29 شام | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: