|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جون 14, 2009

گلگت میںدہشت گردی ، سرکاری ملازم دن دیہاڑے قتل

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 12:52 شام

گلگت( کے ٹو)نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے سرکاری ملازم کوقتل کردیا ہفتہ کے روز9بجے گلگت کے ہائی سکیورٹی زون میں سامی محلے کے سامنے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے محکمہ سروسزشمالی علاقہ جات کے آفس اسسٹنٹ انورجان ولدمحمدخان ساکن ناروٹ نپورہ کوقتل کردیا مقتول کی نعش آدھے گھنٹے تک سڑک پرپڑی رہی ہے مقامی افراد نے ہسپتال پہنچایاذرائع کے مطابق مقتول انورجان ہفتہ کے روزتقریباً صبح 9بجے اپنے گھرسے دفتر(سول سیکرٹریٹ )آرہا تھا کہ سامی محلہ کے سامنے برلب سڑک پر نامعلوم افراد نے اس پرآتیش اسلحہ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میںانورجان شدید زخمی ہوگیا اورسڑک پرنصف گھنٹہ تک پڑا رہا اوردم توڑگیاواردات کے بعدملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ادھرواقعہ کی اطلاع ملتے ہی انسپکٹرجنرل آف پولیس خورشید عالم خان فوری طورپرپولیس کی نفری سمیت جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اورسامی محلہ سمیت آس پاس کے علاقے کامحاصرہ کروالیا ایس پی گلگت علی شیرکے مطابق دوران محاصرہ سامی محلہ سے 4مشتبہ افراد شفقت حسین،مہربان علی، شاہدحسین،اوروجاہت حسین کوگرفتارکرلیاگیا ہے اوران سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق اصل ملزمان کوگرفتارکرکے قتل کی اس واردات کے محرکات اوراسباب کوبے نقاب کیاجائے گا مقتول انورجان نے پسماندگان میں ایک بیوہ 5بیٹیاںاور4بیٹے چھوڑے ہیں مرحوم کی نمازجنازہ اورتدفین آبائی قبرستان میںسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اداکی گئی گلگت شہرکے ٹاپ سکیورٹی زون میں محکمہ سروسز کے سینئرملازم کے قتل پرمختلف مکاتب فکرکے سینکڑوں افراد اورسول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے میت سمیت چیف سیکرٹری آفس کے باہراحتجاج دھرنا دیا اورگلگت شہرمیں عرصے سے جاری ٹارگٹ کلنگ کوروکنے کے سلسلے میں پولیس اورانتظامیہ کی ناکامی پرشدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے 24گھنٹوں میںدہشت گردوں کی گرفتاری کامطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کودھمکی دی کہ اگرملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تومکمل شٹرڈاﺅن اورپہیہ جام ہڑتال کی جائے گی احتجاجی دھرنا دینے والے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدروممبرقانون سازاسمبلی حفاظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گذشتہ ایک عرصے سے تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ جاری ہے ٹاپ سکیورٹی زون میں سرکاری ملازمین اوربے گناہ افراد قتل ہورہے ہیں سرکاری ملازمین عدم تحفظ کاشکارہیں انتظامیہ سول سیکرٹریٹ میں سکیورٹی کے انتظامات کوبہتربنانے اوریہاں داخل ہونے والوں پرکڑ ی نظررکھی جائے اورسکیورٹی کی صورتحال کوبہتربنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیںوی آئی پی شخصیات کوتوبھرپورسکیورٹی فراہم کی جاتی ہے غریب عوام عدم تحفظ کے مسئلے سے دوچارہیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ ملازمین کے تحفظ کوفوری یقینی بنایاجائے علاقے میں امن وامان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میںمقامی عمائدین اورمنتخب قیادت کوبھی شامل کیاجائے ہم علاقے میںامن چاہتے ہیں اوراس کیلئے انتظامیہ سے بھرپورتعاون کوتیارہیں علاقے میں دہشت گردوں کوگرفتاراورنیٹ ورک کے سرغنہ افراد کوحراست میں لیاجائے عوام انتظامیہ سے اس سلسلے میں تعاون کرینگے اگرانتظامیہ نے دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات نہ کئے توعوام ازخود کارروائی کرینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقتول انورجان کے لواحقین کومعاوضہ اداکیاجائے اوران کی کفالیت کی جائے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ نمبرایک سے منتخب ممبرقانون سازاسمبلی حمایت اللہ خان نے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے انہوں نے کہاکہ 2روزمیں اصل ملزمان کوگرفتارنہ کیاگیاتوشٹرڈاﺅن اورپہیہ جام ہڑتال کی جائے گی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گلگت یوتھ فورم کے بانی رکن وماہرقانون دان امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف عوام کومتحدہونا ہوگا پائیدارقیام امن کیلئے گلگت کے عوام کوگھروں سے باہرآناہوگا علاقے میں حکومت کی رٹ قائم نہیں ہے عوام کاانتظامیہ سے اعتماد ختم ہوتاجارہا ہے پولیس قاتلوں کی پشت پناہی کرتی ہے انہوں نے انتظامیہ پرزوردیا کہ اگلے24گھنٹے میں اصل ملزمان کوگرفتارکیاجائے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقانون سازاسمبلی سلطان مدد مسلم لیگ ن کے رہنما جعفراللہ ،انیس الرحمان شیخ ودیگرنے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے آئے روزقتل کے واقعات رونما ہورہے ہیں حکومت قاتلوں کاسراغ لگاکرقوم کے سامنے بے نقاب کرے ایسے افراد واقعی سزادے۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: