|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جولائی 7, 2009

اپنے اختیارات گلگت بلتستان کے مقامی نمائندوں کودے رہاہوں، کائرہ

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 5:27 شام

اسلام آبا- وفاقی وزیر اطلاعات و چیئر مین گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میں بطور چیئر مین گلگت بلتستان اپنے اختیارات سے دستبر دار ہو رہا ہوں۔ تمام اختیارات مجوزہ آئینی پیکج میں مقامی نمائندوں کو دیئے جا رہے ہیں۔ میں واحد وزیر ہوں جو اپنے اختیارات چھوڑ رہا ہوں کسی وزیر نے آج تک یہ کام نہیں کیا ہے یہ وزارت کسی کی وراثت نہیں پیکج توقعات سے بڑھ کر ہو گا۔ یہ باتیں وزیر اطلاعات اور چیئر مین گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پیر کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اثاثہ ہے۔ ہم کسی صورت اس علاقے کو نظر انداز نہیں کر سکتے اس بات کا احساس بھی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام بہت زیادہ محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ مجوزہ آئینی پیکج میں تمام مسائل کا حل موجود ہو گا۔ پیکج جتنی جلدی ممکن ہو سکے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے کوشش کی کہ ان علاقوں کے عوام کو حقوق دیئے جائیں۔ہم تمام اختیارات مقامی نمائندوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے ممبر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کٹوتی صرف گلگت بلتستان کیلئے نہیں کی گئی ہے بلکہ پورے ملک میں معاشی بحران آیا ہے تمام علاقوں کے سالانہ بجٹ سے کٹوٹی ہوئی ہے۔ ہم کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی آبادی گلگت بلتستان سے زیادہ ہے اس لئے اس کا سالانہ بجٹ زیادہ ہے ۔ ایک ممبر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسد زیدی کے قتل کی تحقیقات جاری ہے اور اس حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس کیس میں چند ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسد زیدی ہمارے قابل احترام تھے ان کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ حکومت سنجیدگی سے اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کی طرف سے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کو صوبائی سیٹ اپ دینے کے حوالے سے پیش کردہ بل کو مسترد کرنے کے بارے میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس بل پر بحث کیلئے قانونی اور آئینی پیچیدگیاں تھیں اور دفتر خارجہ کے بھی تحفظات تھے لیکن جو پیکج ہم پیش کرنے جا رہے ہیں وہ اس سے بھی بڑھ کر ہے گلگت بلتستان کیلئے سیلف گورننس آرڈر بہت جلد منظور کر لیا جائے گا تاہم کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا رہا البتہ کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پیکج کا اعلان کیا جائےگا

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: