|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جولائی 12, 2009

ذہین طلبہ کویونیورسٹی سکالر شپ فراہم کرے گی ، ڈاکٹرنجمہ نجم

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 1:13 شام

گلگت (کے ٹو) قراقرم انٹر نیشنلیونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کوفروغ دینے کے لئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی محکمہ تعلیم سے تعاون کرے گی ، گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ کے لئے یونیورسٹی میں ریفریشر کورسز کا انعقاد کیاجائیگا، ان خیالات کااظہار انہوںنے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے سلسلے میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، وائس چانسلر نے کہا کہ علاقے کے قابل اورذہین طلبہ کیلئے یونیورسٹی سکالرشپ فراہم کرے گی اورریسرچ کرنے والے طلبہ کوسہولیات فراہم کی جائینگی ۔انہوںنے میٹرک میں کامیاب ہونے والے طلباءوطالبات کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اس علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا فیل ہونے والے طلبہ کی شرح بڑھنے کی وجوہات جاننے کے لئے یونیورسٹی محکمہ تعلیم سے مل کر ریسرچ کرائے گی تاکہ مسائل جاننے کے بعد ان کے تداراک کیا جاسکے ، اورپاس ہونے والے طلبہ کی شرح بڑھے اس سے قبل محکمہ تعلیم کے سیکرٹری اعجاز اسد رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے مل کر اس علاقے کی سماجی اورمعاشی ترقی کے لئے کام کرتاہے جن کاآج یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے موقع پرفراہم کیا کہ محکمہ تعلیم اورکے آئی یو ملکر ارض شمال میں تعلیم کی ترقی کے کام کرینگے ، انہوںنے کہا کہ چونکہ گلگت بلتستان ایک پسماندہ خطہ ہے اس لئے یہاں پرمعیاری تعلیم کافروغ ایک چیلنج ہے انہوںنے کے آئی یو کی وی سی کو محکمہ تعلیم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل حل کئے جائینگے ، اس موقع پرپوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کی کمپئرنگ لیکچرز ظفر شاکر نے کی

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: