|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جولائی 12, 2009

قراقرم یونیورسٹی نے نویں، دسویںکے نتائج کااعلان کردیا، طلبہ بازی لے گئے

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 1:12 شام

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے نویں جماعت اورمیٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان کردیا، لڑکوں نے بازی لیتے ہوئے میٹرک سائنس گروپ کی پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کرلی ہیں نویں جماعت کا مجموعی رزلٹ36.24 فیصدجبکہ میرٹک کا26.42 فیصد رہا ، میٹرک سائنس گروپ میں رولنمبر520646شاہین بوائز ماڈل ہائی سکول دنیور کے طالب علم خوشیلم خان نے 1050 میں سے 842 نمبر حاصل کرکے پہلی ، رولنمبر522199 سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج علی آباد ہنزہ کے طالب علم عرفان علی نے837 نمبرحاصل کر کے دوسری ، رول نمبر521118 المصطفے پبلک سکول اینڈ گرلز اکیڈمی جلال آباد کے طالب علم بشارت علی نے 827 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میٹرک آرٹس گروپ میں رو لنمبر529217 ایف جی بوائز ہائی سکول مچلو گانچھے امتحانی سنٹر کی پرائیویٹ طلبہ صائمہ بتول نے1050 میں773 نمبر حاصل کرکے پہلی ، رول نمبر 527681 ایف جی بوائز ہائی سکول الڈنگ کھرمنگ سکردو امتحانی سنٹر کے پرائیویٹ طالب علم غلام رضا نے720 نمبرحاصل کرکے دوسری ، رول نمبر529467 ایف جی بوائز ہائی سکول کھووار دو سکردو امتحانی سنٹر کی پرائیویٹ طالبہ شاہدہ بتول نے709 نمبر حاصل کر کے مجموعی طورپر تیرسی پوزیشن حاصل کی ۔ شعبہ امتحانات کے کنٹرولر شاہد علی نے امتحانی نتائج کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک میں ٹوٹل11 ہزار 3سو 54امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 5 ہزار2 سو23 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ نویں جماعت کے امتحانات میں ٹوٹل11ہزار4 سو5 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے4 ہزار1سو33امیدوار کامیاب ہوئے

1 تبصرہ »

  1. karakarum kay web site kia hai jis par 9 & 10 ka result dia hai

    تبصرہ کریں منجانب Hussain ali — جولائی 15, 2009 @ 8:57 صبح | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a reply to Hussain ali جواب منسوخ کریں

Create a free website or blog at WordPress.com.