|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جولائی 26, 2009

اسمبلی نے منتخب کیاہے کائرہ مجھے نہیں ہٹاسکتے ، میر غضنفر

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 12:25 شام

اسلام آباد(کے ٹو) چیف ایگزیکٹو گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہاہے کہ بعض نجی ٹی وی چینلز پرچلنے والی ان خبروں میںکوئی صداقت نہیںہے کہ ان سے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں اورانہیں غیر موثر کردیاگیاہے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مشیروں کوچیئرمین گلگت بلتستان نے مقرر کیاتھا چونکہ یہ لوگ چیئر مین کے مشیر تھے اس لئے چیئرمین نے انہیں برطرف کردیا میر غضنفر علی خان نے کہاکہ میری پوزیشن بالکل مختلف ہے مجھے قانون سازاسمبلی نے چیف ایگزیکٹو مقرر کیاہے اس لئے چیئرمین کے پاس مجھے اپنے عہدے سے ہٹانے یااختیارات واپس لینے کاکوئی اختیار نہیں انہوںنے کہاکہ وہ قانون سازاسمبلی کے مقررکردہ ہیں اس لئے جب تک اسمبلی باقی ہے وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیںگے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ مجھے اپناکام جاری رکھنے کےلئے کہاگیاہے اورمیرااندازہ ہے کہ نئے انتخابات تک کیلئے نئے مشیر مقررکئے جائیںگے ادھر سابق مشیر مالیات مرزاحسین نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے مشیروں کوغلط وقت پر اپنے عہدوں سے ہٹادیاگیاہے اسمبلی کی مدت 22نومبر کوپوری ہورہی ہے جب تک اسمبلی ہے اس کابینہ کوبرقرار رکھناچاہیے تھاچیئرمین گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بار بار کہتے رہے ہیں کہ وہ عوامی مینڈیٹ کااحترام کرینگے آج ہم ان سے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ جس مینڈیٹ کی بات کررہے تھے وہ کہاںہے؟ مرزاحسین نے دعویٰ کیاہے کہ مشیروں کی برطرفی کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم بعض لوگ کی کرپشن کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے اس لئے مشیروں کوبرطرف کیاگیا ہے اب یہ لوگ اپنی مرضی سے کرپشن کریںگے وقت آنے پر ہم ان لوگوں کی کرپشن کوعوام کے سامنے لائیںگے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: