|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جولائی 28, 2009

رینجرز نے ڈسٹرکٹ کونسل گلگت کے چیئرمین کولہولہان کردیا

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 1:18 شام

گلگت(کے ٹو) چیئر میں ضلع کونسل گلگت محمد حسین ایڈووکیٹ کو رینجرز نے بد ترین اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک درجن سے زائد اہلکاروں نے انہیں اور ان کے ڈرائیور کو مکوں لاتوں اور بندوق کے بٹ مار مار کر لہو لہان کر دیا جس کے بعد چیئر مین ضلع کونسل کو ہسپتال پہنچانے کی بجائے انہیں رینجرز ہیڈ کوارٹر لے جا کر بند کر دیا تاہم شدید عوامی رد عمل کے خدشے کے پیش نظر ان کو دو گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ جس کے فوراً بعد چیئرgilgit-newss مین ضلع کونسل کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چیئر مین ضلع کونسل گلگت محمد حسین ایڈووکیٹ اپنی سرکاری گاڑی میں براستہ شہید ملت روڈ پیر کی صبح تقریباً11بجے گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ سٹی پارک کے قریب رینجرز چیک پوسٹ پر انہیں روکا گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطار سے ہٹ کر آنے پر مبینہ طور پر ان کے ساتھ بد تمیزی اور بد کلامی کی گئی اور اپنی شناخت کرانے پر رینجرز کے اہکار مزید مشتعل ہو گئے اور یہ کہتے ہوئے کہ تم ”صدر پاکستان تو نہیں ہو“ چیئر میں ضلع کونسل محمد حسین ایڈووکیٹ اور اس کے سرکاری ڈرائیور پر ٹوٹ پڑے اور بد ترین اور وحشیانہ تشدد کر کے محمد حسین ایڈووکیٹ کو لہو لہان کر دیا اور ان کا نہ صرف سر پھاڑ دیا بلکہ جسم کے مختلف حصوں پر رائفل کے بٹ مار مار کر ان کو شدید زخمی کیا جس کے بعد ان کو ایک گاڑی میں ڈال کر رینجرز ہیڈ کوارٹر لے جا کر ان کو دو گھنٹے تک بند رکھا گیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیئر مین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی ، وائس چیئر مین شیفق الدین، ممبران شبیر رضا، اختر حسین اور ارکان ضلع کونسل محمد جاوید اور قربان علی کی قیادت میں لوگوں کی بڑی تعداد رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہو گئی اس موقع پر رینجرز کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی گئی ۔ دوسری جانب ایس پی گلگت علی شیر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہانگیر شاہ بھی صورتحال کی نذاکت کو دیکھتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کے اندر جا کر چیئر مین ضلع کونسل محمد حسین ایڈووکیٹ کو شدید زخمی حالت میں بازیاب کرالیا۔ جس کے بعد لوگوں کے مشتعل ہجوم نے زخمی چیئر مین کو جلوس کی شکل میں رینجرز کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے سٹی تھانہ تک لایا۔ جہاں چیئر مین ضلع کونسل کی تحریری درخواست پر رینجرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے بعد محمد حسین ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق چیئر مین ضلع کونسل کے سر سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے باعث شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دے کر نلت نگر کے مقامپر شاہراہ قراقرم کو4گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین شمالی علاقہ جات سے رینجرز کے فوری انخلا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے

1 تبصرہ »

  1. MY NAME IS AMIR HAYAT. MY FATHERS NAME IS GHULAM HAYAT

    I READ IN CLASS 9TH IN LALIK JAN SHAHEED (N.H) PUBLC SCHOOL GAHKUCH PAIN

    I LIKE MY GILGIT.COM

    تبصرہ کریں منجانب AMIR HAYAT — اگست 12, 2009 @ 7:16 صبح | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

تبصرہ کریں

Create a free website or blog at WordPress.com.