|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جولائی 30, 2009

رینجرز کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیلئے 72گھنٹے کاالٹی میٹم

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 6:00 شام

گلگت( کے ٹو ) 72گھنٹے کاالٹی میٹم ختم ہونے سے پہلے چیئرمین ضلع کونسل گلگت محمد حسین ایڈووکیٹ پروحشیانہ تشدد میں ملوث رینجرز اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے اورایکشن نہ لئے جانے کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری انتظامیہ پرعائد ہوگی اورڈیڈلائن ختم ہوتے ہی لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا یہ بات دفاع شہری حقوق کمیٹی کے اہم اور ہنگامی اجلاس میں کہی گئی ، کمیٹی کااجلاس ارکان قانون ساز اسمبلی محمد اسلم ایڈووکیٹ اورمظفرریلے کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میںچیئرمین بلدیہ گلگت محمدالیاس صدیقی اورضلعی کونسل گلگت کے وائس چیئرمین ایمان شاہ سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی ، قانون سازاسمبلی ، ضلع کونسل اوربلدیہ کے ارکان پرمشتمل دفاع شہری حقوق کمیٹی کے11ممبران کے دستخطوں سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ ضلع کونسل کے چیئرمین پربے جا اوربدترین تشدد کے مرتکب رینجرز فورس کی باوردی غنڈوں کے خلاف اب تک ایف آئی آر درج نہ ہونے اوران کو تاحال گرفتار نہ کئے جانے پر دفاع شہری حقوق کمیٹی کوشدید تشویش ہے کیونکہ مسلسل تاخیر کے باعث نہ صرف منتخب عوامی نمائندوں کی بے چینی میں اضافہ بلکہ پورے علاقے میں شدید ردعمل سامنے آسکتاہے لہٰذا امن وامان کامسئلہ پیدا ہونے اورکوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہاگر الٹی میٹم کی مدت پوری ہونے تک چیئرمین ضلع کونسل محمد حسین ایڈووکیٹ کو جن رینجرز نے وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا ان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی توپھر ضلع کونسل ہال میں دفاع شہری حقوق کمیٹی کا اہم اورہنگامی اجلاس طلب کرکے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا ، بدھ کے روزہونےوالے اجلاس کے دیگر شرکاءمیں ضلع کونسل کے ارکان محمد جاوید ،فقیر محمد جان عالم ، شاید علی ناصری اورزاہد حسین جبکہ بلدیہ گلگت کے ممبران میںاختر حسین ، شبیر رضا اورمرزہ عتیق حسین شامل تھے ، اجلاس میں محمد حسین ایڈووکیٹ پررینجرز کے اہلکاروں کی طرف سے تشدد کے واقعہ پرشدید غم وغصے کااظہار کیاگیا

1 تبصرہ »

  1. PLEASE CHANGE YOUR FUTURE AND VOTE FOR PML Q

    تبصرہ از sher shah — اکتوبر 19, 2009 @ 3:56 شام | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: