|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اگست 2, 2009

حکومت گلگت بلتستان میں گورنرراج کی تیاری کررہی ہے ، مظفر ریلے

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 5:41 شام

گلگت(کے ٹو) رکن قانون سازاسمبلی وسیکرٹری جنرل گلگت بلتستان نیشنل الائنس ڈاکٹر مظفر علی ریلے نے کہاہے کہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان میں گورنرراج نافذ کرنے کی تیاری کررہی ہے اگر ایسا کیاگیاتوعوام کوسڑکوں پرلائیںگے جس سے حکومت کی مشکلات میںاضافے کاباعث ہوگا کے پی این سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوںنے دعویٰ کیاکہ قانون سازاسمبلی میںدوتہائی اکثریت کی جماعت مسلم لیگ(ق) کی نہیں ہے بلکہ اس جماعت کانام مسلم لیگ گلگت بلتستان ہے اگر مسلم لیگ کے اراکین اسمبلی کے استعفوں سے گلگت بلتستان کے آئینی و بنیادی مسائل حل ہوسکتے ہیں توہم مستعفی ہونے کوتیار ہیں اوراس حوالے سے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی میںمکمل اتفاق پایاجاتاہے ڈاکٹرمظفرعلی ریلے نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی 62سالہ محرومیوں کے ذمہ دار وزارت امور کشمیر ووفاق ہیں جوگلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مخلص نہیںہیں،اب وفاق اورکشمیر افیئرز ڈویژن کوسمجھناچاہیے کہ اس علاقے کے ساتھ روارکھی گئی ان کی زیادتیاں اپنے انجام کو پہنچیںگی انہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال میںگلگت بلتستان کے عوام کامشترکہ مطالبہ مکمل داخلی خودمختاری کے سوااورکچھ نہیں ہے انہوںنے گلگت بلتستان میںپائی جانے والی فرقہ واریت کے ذمہ دار وزارت امور کشمیر، مقتدر حلقے اورسیکورٹی اداروں کوقرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کے صوابدیدی اختیار میں ہے کہ وہ جب چاہیں یہاں آگ لگادیتے ہیں اورجب چاہیں اپنی لگائی ہوئی اس آگ پر پانی ڈال دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی گلگت بلتستان میںناکامی کاواضح ثبوت سالانہ ترقیاتی بجٹ کٹوتی اوریہاں کے ٹھیکیداروں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی ہے جوکہ ایک معمہ بن چکاہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت خطے کے مسائل حل کرنے میںبری طرح ناکام ہوچکی ہے اب گلگت بلتستان کے عوام پر ہی چھوڑدیاجائے کہ وہ اس خطے کی باگ دوڑ خود سنبھالیں اوریہاں کے عوام کے مسائل خود ہی حل کریں انہوںنے کہاکہ جب سے پی پی پی کی حکومت ملک میں بنی ہے کرپشن اورسیاسی بے راہ روی عام ہوگئی ہے اورمزدور دووقت کی روٹی کوترس رہے ہیں انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کودئےے جانے والے مجوزہ پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم نے مسلم لیگ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کویقین دہانی کرائی تھی کہ پیکج اسمبلی میں(قانون سازاسمبلی میں) پیش کیاجائے گا اب ہم اس وقت کاانتظارکررہے ہیں کہ وزیر اعظم کے احکامات پر کشمیر افیئرز ڈویژن عمل کرتاہے یااپنی سابقہ روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر اپنی من مانیاں کرتاہے انہوںنے کہاکہ اگر اسمبلی میںپیش کئے بغیر اورعوامی خواہشات کے برعکس پیکج دیاگیا تو گلگت بلتستان کے منتخب نمائندے اورعوام سراپااحتجاج ہونگے ہمارے علم کے مطابق حکومت 62سالہ سول آمریت کے بعد گورنرراج گلگت بلتستان میں نافذ کرنے کی تیاریاں کررہی ہے اگر ایساکیاگیا تو عوام کوسڑکوں پرلایاجائے گا جس سے مشکلات میںگھری پیپلزپارٹی کی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اس لئے موجودہ حکومت عوام دشمن پالیسیاں ترک کرکے گلگت بلتستان میںقائم مسلم لیگ کی حکومت کے مینڈیٹ کااحترام کرے آئندہ انتخابات میںمسلم لیگ گلگت بلتستان کے حصہ لینے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ ہمیں پورایقین ہے کہ ہم اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیںگے کیونکہ گلگت بلتستان کے عوام احسان فراموش نہیںہیں اورنہ ہی چڑھتے سورج کے پجاری ہیں اس لئے ہم پرامید ہیں کہ آئندہ انتخابات میںگلگت بلتستان کے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ کاساتھ دینگے اورمسلم لیگ انتخابات میںکلین سویپ کرے گی اورایک دفعہ پھر گلگت بلتستان میںمسلم لیگ کی حکومت قائم ہوگی

1 تبصرہ »

  1. I AM STUDENT OF KIU.NOW I IN KARACHI .I HAVE SEE THE GILGIT WEBSIDE EVERY TIME . I SAY THAT U PLZ INTER YOUR DAILY PROGRAM AND NEWS IN THE WEB SIDE GILGIT . MY GILGIT KO BOHOT MISS KRTA HNO. MY GILGIT KI AK GANOO JUGLOT KA RAHNY WALA HNO
    (K 2) KY EDITOR SABBIR MERE MAMOO HY . MY AP SUB SY ALTJA KRTA HNO KH KHUDA RAH MERE AUR APNE GILGIT KE HEFAZT KRY ,ALLAH AP SUB KO OR MERE PYARE GILGIT KO SALAMAT RAKHY.
    MUZAFAR RILAY SAHIB NY JO KHA HY KH (PML )KO PHIR AGY ANA HY .INSHA ULLAH MY DUA KRTA HNO KH (GLIGLIT MY DOBARH PML AY GEE) AMEEN. (AZHAR ALAM )

    تبصرہ از AZHAR ALAM JUGLOT — اگست 4, 2009 @ 2:53 شام | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: