|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اگست 7, 2009

بس دریا میں گرنے سے ستائیس فوجی ہلاک

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 3:37 صبح

اسکردو(بی بی سی) پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے اسکردو جا رہی تھی کہ مالوپہ کے مقام پر لڑھک کر سینکڑوں فٹ نیچے دریائے سندھ میں جا گری۔مالوپہ کا گاؤں اسکردو سے قریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔بس میں حکام کے مطابق کل پینتیس افراد سوار تھے تاہم بس کا کنڈیکڑ اس حادثے میں بچ گیا ہے کیوں کہ وہ بس گرنے سے قبل ہی اس سے اتر گیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا اور وہ چھٹیوں کےbus-skardu بعد ڈیوٹی پر واپس جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق دریا میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش جارہی ہے اور پولیس، فوج اور مقامی لوگ امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں تاہم پانی کا بہاؤ بہت تیز ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ سکردو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ’ امدادی ٹیمیں لاشوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم تیز بہاؤ کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے‘۔حکام کے مطابق تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم بس کمپنی کے اہلکار محمد حسن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں چڑھائی بہت زیادہ ہے اور بس پہاڑ پر چڑھتے ہوئے توازن کھو کر دریائے سندھ میں جا گری۔ محمد حسن کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس منگل کی دوپہر راولپنڈی سے روانہ ہوئی تھی اور وہ بدھ کی شب بارہ بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔

2 تبصرے »

  1. My friend Mr. Mazhar of Kahal Bala was in this Bus and still we are waiting and searching for him. His death is not confirm. May he alive.
    Thanks
    Arfeen
    0314-5080005

    تبصرہ از Arfeen — اگست 7, 2009 @ 5:12 صبح | جواب دیں

  2. Mashabrum travell services shoul be stopped thier transport services.

    تبصرہ از ijaz shigri — اگست 12, 2009 @ 9:09 صبح | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: