|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اگست 9, 2009

گلگت میں میڈیکل کالج کے قیام کااصولی فیصلہ ، 100نشستیں ہونگی

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 3:34 شام

گلگت(کے ٹو)گلگت میں میڈیکل کالج کے قیام کااصولی فیصلہ کرلیاگیا ہے اس سلسلے میں کاغذات کوحتمی شکل دی جارہی ہے میڈیکل کالج کے قیام کیلئے آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کررہا ہے ابتدائی مراحل میں میڈیکل کالج میں100سیٹیں ہونگی بعدمیںسیٹوںکی تعداد بڑھائی جائیگی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال،آغاخان ہیلتھ سروس اور سی ایم ایچ منسلک ہیں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے مذکورہ ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجائیگا تاکہ میڈیکل کالج کے طلبہ مذکورہ ہسپتالوں میںہاﺅس جاب کرسکیں گے وزارت صحت کی جانب سے گلگت بلتستان کے طلباءوطالبات کوملک کے مختلف شہروں میںموجود میڈیکل کالجوں میںسیٹوں کاکوٹہ مختص کیاگیا ہے مگرزیادہ ترامیدوارمختلف مجبوریوں اورمسائل کی وجہ سے وہاں نہیں جاسکتے ہیں میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے گذشتہ دنوں آغاخان فاﺅنڈیشن کے ہیڈکوارٹرجینوا سے ایک خصوصی ٹیم آئی تھی جس نے چیف سیکرٹری اورسیکرٹری صحت سے ملاقات کے دوران اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعدگلگت بلتستان کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں اپنی کوشش تیزکی ہیں اورکالج کی تعمیرکے لئے زمین بھی مختص کی گئی ہے

1 تبصرہ »

  1. Thanks to the Government for Establishing Medical College in Gilgit.

    تبصرہ از From Haramosh — اکتوبر 12, 2009 @ 2:37 شام | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: