|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اگست 18, 2009

گلگت میں پرتشدد مظاہرے، فائرنگ ، آنسوگیس کااستعمال ، متعدد افراد زخمی

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 6:24 شام

گلگت(کے ٹو)کالعدم سپاہ صحابہ کے سرکردہ رہنما علامہ علی شیرحیدری کے قتل کے واقعے کے خلاف پیرکے روزگلگت شہرمیں ہونے والا احتجاج پرتشدد مظاہروں میںتبدیل ہوگیا ان مظاہروں کے دوران فائرنگ، ہائی فائرنگ ،آنسوگیس کے استعمال اورپتھراﺅ کے واقعات میں ایک مقامی صحافی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دوافراد کوگولیاں لگیں جبکہ پتھراﺅ کی زد میں آکرایس پی گلگت کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب پیرکی صبح مرکزی جامع مسجداہلسنت والجماعت کے لاﺅڈ سپیکرسے علامہ علی شیرحیدری کے قتل کے واقعے کے خلاف شٹرڈاﺅن ہڑتال اوردکانیں بندکرنے کااعلان کے ساتھ ہی این ایل آئی شاپنگ کمپلیکس سمیت اندرون شہراہم تجارتی مراکزبندہوگئے تاہم پونیال روڈ، خزانہ روڈ، ہسپتال روڈ اورشہید ملت روڈ پرکاروبارمعمول کے مطابق جاری رہا جبکہ شہر کے وسط میں کرنل حسن مارکیٹ کے باہردکانیں بھی کھلی تھیں کہ اسی اثناءمیں چندافراد نے جب دکانیں بندکرانے کی کوشش کی توتاجروں اوران کے درمیان پہلے تلخ کلامی اوربعدازاں ہاتھا پائی ہوئی اس دوران اتحادچوک پرجمع ہونے والے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے پولیس اوراپلیٹ فورس کے جوانوں نے پہلے ہوائی فائرنگ اوربعدازاں آنسوگیس کی شیلنگ کی جس سے تھوڑی ہی دیربعدگھڑی باغ سے ایک احتجاجی ریلی ائیرپورٹ چوک کی طرف روانہ ہوئی ریلی کے شرکاءحکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے اورعلامہ علی شیرحیدری کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کررہے تھے یہ ریلی اتحادچوک اورمدینہ چوک سے گزرتے ہوئے جب کرنل حسن مارکیٹ کے مرکزی دروازے کے قریب پہنچی تووہاں عینی شاہدین کے مطابق تاجروں اوران کے حامیوں اورمظاہرین کاایک بارپھرآمناسامنا ہوگیا اوراس اثناءمیں ایک دوسرے پرپتھراﺅاورفائرنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا اس موقع پرپتھراﺅکرکے کئی دکانوں کے سائن بورڈ بھی توڑگئے اورجب صورتحال ابترہونے اورتصادم ہوجانے کے خطرات بڑھ گئے توموقع پرموجود پولیس اوراپلیٹ فورس کے نوجوانوں نے اپنے ہتھیاروں کے منہ کھول دئیے اورزبردست ہوائی فائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ کی اس مقام پرپولیس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے پورے شہرکی فضاگونج اٹھی پولیس کے اس ایکشن کے بعدمظاہرین منتشرہونگے اوروہاں سے نسیم چوک پرجاکراحتجاج شروع کیاتووہاں بھی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کومنتشرکردیا دوگھنٹے تک جاری ان پرتشدد مظاہروں کے دوران فائرنگ ،آنسوگیس اورپتھراﺅ کے نتیجے میں3مظاہرین ابرارولدشیراحمد، رشیداحمد ولدامیرخان، کوگولیاں لگنے سے اورچراغ عالم ولدفداعالم پتھرلگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ تصاویربنانے پرمقامی اخبارسے وابستہ ایک صحافی الیاس احمددیاکوبعض مظاہرین نے تشدد کانشانہ بناکرزخمی کردیا چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے عینی شاہدین کے مطابق ان ناخوشگوارواقعات میںزخمیوں کی تعداد 6سے زائد ہے تاہم بعض زخمیوں نے ہسپتال سے رجوع نہیں کیا اورنہ ہی تھانے میں رپورٹ درج کرائی پولیس کے مطابق ان مظاہروں کے دوران این ایل آئی چوک سے گزرتے ہوئے ایس پی گلگت علی شیرکی گاڑی پربھی پتھراﺅ کیاگیا جس سے گاڑی کے پچھلے شیشے ٹوٹ گئے تاہم ایس پی خودمحفوظ رہے مظاہرے اورہنگامے جاری تھے کہ دوگھنٹے بعدرینجرزکے دستوں کوطلب کرلیاگیا رینجرزنے مختلف مقامات پرپوزیشنیں سنبھالنے کے علاوہ شہرکی سڑکوں پرگشت شروع کردیا جبکہ مظاہرین ائیرپورٹ چوک کی طرف روانہ ہوگئے جس کے بعد کشیدگی اورخوف وہراس کی فضا تھم گئی اورصورتحال کافی حدتک معمول پرآگئی ایس ایچ اوسٹی تھانہ کے مطابق مظاہرین کے علاوہ کرنل حسن مارکیٹ سے ملحقہ دکانداروں نے تھانے میںایف آئی آردرج کرانے کے لئے درخواستیں دی ہیں جن میں ایک دوسرے پرفائرنگ اورپتھراﺅ کرنے اوراملاک کونقصان پہنچانے کے الزامات لگائے گئے ہیں ایس ایچ اوکے مطابق ایف آئی آردرج کرنے کے بعد گرفتاریاں عمل میںلائی جائیں گی۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: