|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اگست 29, 2009

گیلانی کانواز شریف کوفون، پیکج پراتفاق

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 10:19 صبح

اسلام آباد +لاہور(کے ٹو) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جمعہ کے روز پاکستان مسلم لیگ ”ن“ کے قائد میاں نواز شریف کوٹیلی فون کیا اورانہیں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق مجوزہ پیکج کے بارے میں اعتماد میں لیا وزیراعظم نے میاں نوازشریف کو پیکج کی تفصیلات سے آگاہ کیا اورکہاکہ علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ یہ تھاکہ علاقے کانام تبدیل کرکے دوبارہ گلگت بلتستان رکھا جائے اس لئے نئے پیکج میں علاقے کانام شمالی علاقہ جات سے تبدیل کرکے گلگت بلتستان رکھ دیا گیاہے گلگت بلتستان گورننس آرڈر کے تحت آزاد جموں وکشمیر کونسل کی طرز پر گلگت بلتستان کونسل قائم کی جارہی ہے اسی طرح موجودہ قانون سازاسمبلی کے اختیارات بڑھائے جارہے ہیں اوراس کی نشستوں میں بھی اضافہ کیا جارہاہے ، ٹیکنو کریٹس کی نشستوں کو چھ سے کم کرکے3 کردیا گیاہے تاہم خواتین کی نشستوں میں ایک نشست کااضافہ کرنے کی تجویز ہے عام نشستوں کی تعداد24 سے بڑھا کر30 کی جارہی ہے اس طرح اسمبلی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 40کردی گئی ہے ۔ قانون سازاسمبلی کو صوبائی اسمبلیوں کے برابر اختیارات حاصل ہوںگے اورقانون سازی کے موضوعات کی تعداد49 سے بڑھا کر61 کردی گئی ہے قانون سازاسمبلی میں بجٹ بالکل اس طرح پیش کیاجائے گا جس طرح دیگر صوبوں میں پیش کیاجاتا ہے نئے پیکج کے تحت انتظامیہ کے سربراہ وزیراعلیٰ ہوں گے اورکابینہ کے اراکین کو مشیر کی بجائے وزیر کہاجائے گا گلگت بلتستان کا گورنر بھی ہوگا گورنر کے لئے یہ ضروری نہیں کہ اس کاتعلق گلگت بلتستان سے ہو اورفی الوقت موجودہ چیئرمین قمر زمان کائرہ ہی گلگت بلتستان کے گورنر ہوں گے ، گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ کے ججوں کی تعداد بھی3 سے بڑھا کر4کردی گئی ہے گلگت بلتستان پبلک سروس کمیشن بھی قائم کیاجائے گا اورگلگت بلتستان کے لئے آڈیٹر جنرل بھی ہوگا۔ گلگت بلتستان کونسل کا چیئرمین وزیراعظم پاکستان ہوگا گلگت بلتستان کو تمام مالی اورانتظامی اختیارات دئیے جائیں گے ان میں بجٹ کی منظوری اور آرڈر الیکشن کمیشن بھی شامل ہے میاں نوازشریف نے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ”مسلم لیگ”ن“ کے رہنماﺅں کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ماضی میں بڑی زیادتیاں ہوئی ہیں اب انہیں جو کچھ دیا جارہاہے اس پرہم نے اتفاق کرلیا ہے جب ہماری اپنی حکومت آئے گی تو ہم انہیں قومی اسمبلی اورسینیٹ میں نمائندگی دیںگے اورتمام زیادتیوں کاازالہ کریں گے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: