|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

ستمبر 16, 2009

تمام اختیارات وزیر اعلیٰ کے پاس ہونگے، کائرہ

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 1:38 شام

گلگت(کے ٹو) گلگت بلتستان کے قائم مقام گورنر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے خواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پہلی بار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اورمنتخب وزیراعلیٰ کو مکمل اختیارات دیئے ہیں انہوںنے منگل کے روز چنار باغ گلگت میں گلگت بلتستان کے پہلے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل گلگت بلتستان میں ایک منتخب اسمبلی اور منتخب چیف ایگزیکٹو تھا مگر تمام تر اختیارات وزارت امور کشمیر اور وزیر امور کشمیر کے پاس تھے مگر آج پیپلزپارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ گلگت بلتستان سیلف گورننس آرڈر 2009ءکے تحت تمام اختیارات قانون ساز اسمبلی اور منتخب وزیراعلیٰ کودیئے گئے ہیں اب قانون سازاسمبلی61 نکات پر قانونی سازی کریگی بجٹ ایسی اسمبلی میں پیش ہوگا اور دیگر اسمبلیوں کی طرح یہ اسمبلی بھی بجٹ پر بحث کریگی انہوں نے کہاکہ اب گلگت بلتستان کے متعلق وزارت امور کشمیر میں بیٹھا کوئی بابویاوزیرامور کشمیر نہیں کریگا تمام فیصلے یہاں کی قانون سازاسمبلی اور منتخب وزیراعلیٰ اورکابینہ کریگی انہوں نے کہاکہ جو لوگ وزیراعلیٰ کو نمائشی عہدہ کہتے ہیں انہوںنے شاید سیلف گورننس آرڈر کامطالعہ نہیں کیاہے انہوں نے کہاکہ گورنر کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں یہ صرف ایک آئینی عہدہ ہے جبکہ عملاً تمام اختیارات منتخب وزیراعلیٰ کے پاس ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گذشتہ تین عشروں سے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کررہی ہے انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے1975ءمیں ان علاقوں کا 4 دفعہ دورہ کیا اور اصلاحات کا آغاز کیا 1994ءمیں محترمہ بینظیر بھٹو نے ایک دفعہ پھر ان علاقوں کیلئے ایل ایف او کے تحت ناردرن ایریاز کونسل قائم کی اور پہلی بار سیاسی بنیادوں پر الیکشن کرائے اور آج 2009ءمیں موجودہ حکومت کہ یہ اعزازحاصل ہوا ہے کہ ان علاقوں کویہاں کے عوام کی خواہشات کے عین مطابق داخلی خود مختاری دیدی ہے انہوںنے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے1947میں یہاں پر آزادی کی تحریک شروع کی اورڈوگرہ راج کے خلاف جہاد کرکے ان علاقوں کو آزاد کرایا مگر گلگت بلتستان کے عوام آئینی حقوق سے محروم رہے وہ تمام ادارے یہاں نہیں بن سکے جو ملک کے دیگر حصوں میں بنے انہوںنے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ان علاقوں کو پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر حکومتوں نے طویل عرصے تک نظرانداز کیا ، انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ ان علاقوں کیلئے ماہر اورتجربہ کار چیف الیکشن کمشنر کاتقرر کرے ، انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے الیکشن 12نومبر کو ہونگے اور یہ الیکشن ہرلحاظ سے صاف وشفاف ہونگے انہوںنے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ اگر ہم قانون ساز اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کرکے نئی حلقہ بندیاں کرتے تو اس سے الیکشن میں تاخیر ہونے کے امکانات تھے اس لئے ہمنے نئی حلقہ بندیں اورقانون سازاسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا معاملہ گلگت بلتستان کی نئی منتخب حکومت پر چھوڑ دیا ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب لانا چاہتی ہے اس مقصد کیلئے ایک بہت بڑا ترقیاتی پیکج تیارکیاجارہاہے عید کے فوراً بعد وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی گلگت بلتستان کادورہ کریں گے اور اقتصادی پیکج کااعلان کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ پہلے گلگت بلتستان کا بجٹ قسطوں میں ریلیز ہوتا تھا مگراب ایسا نہیں ہوگا اب گلگت بلتستان کابجٹ دو برابر قسطوں میں ریلیز ہوگا اوپہلی قسط اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ہرصورت میںریلیز کردی جائیگی انہوںنے کہا کہ یہ اندرونی خودمختاری حتمی نہیں ہے یہاں کے قانون سازاسمبلی اس میں ترمیم کرکے بہتری لاسکتی ہے

1 تبصرہ »

  1. what happen with Gilgit??I think law and order situation is very bed. Berocracy enjoying. they dont care about the peace of this small vally.lot of army lot rangers, lot of N.A scouts for what purpose????????????????????????????????

    تبصرہ از Tariq — اکتوبر 3, 2009 @ 8:30 صبح | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: