|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

ستمبر 17, 2009

انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال نہیںکرنے دینگے، کائرہ

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 8:15 صبح

گلگت (کے ٹو) قائم مقام گورنر گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ قانون ساز اسمبلی میں خواتین اورٹیکنوکریٹس کی نشستوں کے لئے انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت ہوںگے ہرپارٹی کواس کی نشستوں کے لحاظ سے اپنا حصہ ملے گا اورکسی سیاسی جماعت سے زیادہ نہیں ہوگی انہوںنے یہ یقین دہانی مسلم لیگ”ن“ گلگت بلتستان کے صدرحافظ حفیظ الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کرائی حفیظ الرحمان کی قائم مقام گورنرسے ملاقات کے موقع پر سابق رکن قانون ساز اسمبلی سلطان مدد بھی موجود تھے۔ قائم مقام گورنر سے ملاقات کے بعد کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ ہم نے قائم مقام گورنر سے گلگت بلتستان میں احتساب کانظام قائم کرنے کامطالبہ کیا اورکہاکہ یہاں کرپشن ہورہی ہے اوربعض عناصر آپ کو بدنام کررہے ہیں قائم مقام گورنر نے مسلم لیگ”ن“ کے لیڈروں کو یقین دلایا کہ وہ علاقے میں احتساب کانظام قائم کریں گے کرپشن کے واقعات کی تحقیقات کی جائے گی اورکسی غلط کام نہیںکرنے دیں گےانہوںنے یقین دلایا کہ قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں کسی پارٹی کو سرکاری وسائل استعمال نہیں کرنے دیںگے انتظامیہ غیر جانبدارکردار ادا کریگی اس حوالے سے اگرکوئی شکایات سامنے آئیں تو فوری کارروائی کی جائے گی انہوںنے وفد کو یقین دلایا کہ انتخابات سو فیصد شفاف اورغیر جانبدارانہ بنیادوں پر منعقد کئے جائینگے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنے جلسے ضرور منعقد کریگی اورہم اس میں ضرورحصہ لینگے لیکن سرکاری وسائل کسی ایک جماعت یاامیدوار ہرگزاستعمال نہیں کئے جائینگے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: