|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

ستمبر 24, 2009

اضافی نشست نہ ملنے پرہنزہ کے عوام کاپیپلز پارٹی کوووٹ نہ دینے کافیصلہ

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 10:54 صبح

گلگت وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے دئےے جانے والے اصلاحاتی پیکج میںہنزہ کیلئے قانون سازاسمبلی میںاضافی نشست نہ دئےے جانے کے خلاف جہاں ہنزہ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ہنزہ کے عوام سراپااحتجاج ہیں وہاں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ نمبر 1، حلقہ نمبر 2 اورحلقہ نمبر 3میں بلتستان قانون سازاسمبلی کے حلقہ نمبر 1،2اورحلقہ نمبر 3میںمقیم ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عوام نے حلقہ نمبر 1،2اورحلقہ نمبر 3سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرالیکشن میںحصہ لینے والے امیدواروں کوووٹ نہ دینے کافیصلہ کیاہے کے پی این سروے کے دوران قانون سازاسمبلی کے حلقہ نمبر 1،2اورحلقہ نمبر 3میںمقیم ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی کارکن پیارعلی خداآبادی، سردارعالم، سلمان علی، سہیل محمود، ریاض حسین، سرتاج علی اوربشارت علی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی کی موجودہ حکومت نے قانون سازاسمبلی میںہنزہ کےلئے اضافی نشست نہ دے کر ہنزہ کے غیورعوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے جب بھی وفاق میںپی پی پی کی حکومت برسراقتدارآئی ہے ہنزہ کے عوام کے حقوق پرڈاکہ پڑتاہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ 12نومبر 2009ءکو منعقد ہونے والے قانون سازاسمبلی کے انتخابات میںپیپلزپارٹی کے امیدواروں کوووٹ نہیںدینگے انہوںنے مزید کہاکہ چند شرپسند عناصر اورمفادپرست ٹولہ ہنزہ ایکشن کمیٹی کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرکے ہنزہ کے عوام سے غداری کی ہے ہنزہ ایکشن کمیٹی نے ہنزہ کے لئے قانون سازاسمبلی میںاضافی نشست کے حصول کےلئے جوتحریک شروع کی ہے حلقہ نمبر 1،2اورحلقہ نمبر 3میںمقیم ہنزہ کے عوام ہنزہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے اورعید کے بعد ہنزہ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام گلگت کی طرف کئے جانے والے لانگ مارچ میںبھرپور شرکت کرینگے انہوںنے مزید پی پی پی ہنزہ کے مقامی رہنماﺅں اورکارکنوں کواخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے ہنزہ سے پی پی پی کے خاتمے اور ہنزہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہنزہ کے لئے اضافی نشست کے حصول کےلئے بھرپور تعاون کرنے کا اعلان کرے بصورت دیگر ہنزہ کے غیور عوام ان کوکبھی معاف نہیںکرینگے انہوںنے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیاہے کہ ہنزہ کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کانوٹس لیں

1 تبصرہ »

  1. only GOD can help gilgit

    تبصرہ از mehek — اکتوبر 5, 2009 @ 11:50 صبح | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: