|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

ستمبر 26, 2009

نادہندگان کونااہل قراردے دیاگیا، ریٹرننگ افسر جج ہونگے

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 5:32 شام

گلگت(کے ٹود) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان ظفر وقار تاج نے کہاہے کہ قانون سازاسمبلی گلگت بلتستان کے انتخابات بارہ نومبر کو شیڈول کے مطابق ہوں گے اور ایسے امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل ہوں گے جنہوں نے کسی شیڈول بینک سے قرض لینے کے بعد عدم ادائیگی پر نادھندہ قرار دیئے جاچکے ہوں وہ یہاں الیکشن کمیشن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ قانون سازاسمبلی کے بارہ نومبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور چھ اضلاع میں ووٹرلسٹیں مکمل کرلی گئیں ہیں جو27ستمبر کو یکجا کرکے الیکشن کمیشن کے حوالے کئے جائیں گے ووٹرلسٹوں کی تیاری میں کسی قسم کی شکایات ہوں تو ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیاجاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے درکارسرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں انتخابات کے لئے درکار عملے کی تعیناتی ریٹرننگ افسرز کو سونپی گئی ہے انہوں نے کہا کہ جو ملازمین انتخابی ڈیوٹی دینگے ان کو سرکاری سطح پر معاوضہ دیا جائے گا انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ علاقائی تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں ریٹرننگ آفیسرز کے طورپر ججز ز کو لیا گیا ہے اور جدید مواصلاتی نظام کے ذریعے24 حلقوں کے انتخابی عملے سے رابطے بھی رکھے جارہے ہیں پولنگ کے دوران دوہرے ووٹ کے استعمال کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے گئے ہیں اس کے باوجود بھی اگر کسی ووٹر کو دوہراووٹ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کیاجارہا ہے تاکہ ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے ووٹ پول کرنے کے لیے ووٹر کو اپنا قومی شناختی کارڈ کھانا ہوگا انہوں نے کہاکہ اگر انتخابی عمل کے جائزے کے لیے اندرون یا بیرون ملک سے مبصرین آنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا انہوں نے کہاکہ ووٹر لسٹوں کی قلیل مدت میں شفاف تیاری عملے کی شب وروز محنت کا نتیجہ ہے جبکہ گذشتہ انتخابات میں اس عمل کے لیے 180دن دیئے گئے تھے ظفر وقار تاج نے کہاکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کیلئے پاک آرمی اور دیگر پیراملٹری فورسز کی خدمات حاصل کی جائیں گی

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: