|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اکتوبر 14, 2009

پیپلزپارٹی کے ٹکٹ رشوت لے کر دئےے گئے ، حفیظ الرحمن

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 6:30 شام

گلگت( کے ٹور)مسلم لیگ(ن)گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابات میں دھاندلی کا منظم منصوبہ تیار کر رکھا ہے ابھی سے سیاسی ضرورت کے تحت سرکاری ملازمین کا تبادلہ شروع کر دیا گیا ہے ریاستی دارے پی پی پی کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب بنانے کیلئے عملی طور پر کام کر رہے ہیں وہ یہاں گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف کے دور میں انتخابات کے دوران پنجاب میں دھاندلی کا ریکارڈ قائم کرنے والے شخص کو گلگت بلتستان کا چیف الیکشن کمشنر لگایا گیا ہے جبکہ انتخابات کے انعقاد کا مشکل ترین کام اور انتظامات الیکشن کمشنر تیار کر چکا ہے اور اب چیف الیکشن کمشنر کریڈٹ لینے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریاستی اداروں کے ذریعے (ن)لیگ کو دیوار سے لگایا گیا راتوں رات مسلم لیگ(ق)بنائی گئی اور امیدواروں کو زبردستی اور مختلف لالچ دے کر پارٹی بدلنے پر مجبور کیا گیا حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ پی پی پی کے ٹکٹ رشوت اور سفارش کی بنیاد پر دیئے جس کی مثال حلقہ نمبر 2 گلگت ہے جہاں اس بنیاد پر ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا گیا ہے کہ اس کے پاس شاہین ہوٹل اور سرمایہ ہے جبکہ اسی حلقے میں پی پی پی سے 20 سالوں سے وابستہ نظریاتی کارکنوں کو اس لئے ٹکٹ نہیں دیا گیا کہ ان کے پاس شاہین ہوٹل نہیں تھا انہوں نے کہاکہ حلقے کے درودیوار پر ابھی تک یہ نعرے درج ہیں کہ کتاب اور اسلامی نظام کیلئے ووٹ دو اور ابھی وہی لوگ ایک سیکولر جماعت کا حصہ بن گئے ہیں مسلم لیگ (ن)کے مرکزی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ حلقہ نمبر ایک سے (ن)لیگ نے جعفر اللہ خان کونامزد کیا ہے اوران کیلئے دیگر3 امیدواروں نے دستبردار ہوتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حلقہ نمبر ایک سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ فیصلے مساجد اور امام بارگاہوں سے باہر نکل کر کئے جائیں اورعوام کو سیاسی بنیادوں پر قیادت کے انتخاب کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حلقہ نمبر 1 کے عوام مذہبی بنیادوں پر قیادت کے انتخاب سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی روشن مستقبل کیلئے ضروری ہو چکی ہے حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں سیاسی ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے اورہم اعلیٰ نظریہ کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے (ق)لیگ کا وجود ختم ہوتا جارہاہے جو جماعت پیسوں کے بدلے وجود میں آتی ہے اس کا یہی انجام ہوتا ہے نثار میمن نے بھی ہماری رقم کے بدلے پارٹی چھوڑنے کی آفر دی تو میں نے جواب دیا کہ رقم دکان کھولنے کیلئے درکار ہوتی ہے میں نے دکانداری نہیں بلکہ سیاست کرنی ہے حافظ حفیظ الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز لیگ کے نامزد امیدوار برائے حلقہ نمبر ایک جعفر اللہ خان نے کہاکہ میں نے کبھی بھی کامیابی کیلئے مسجد ومحراب وممبر کا سہارا نہیں لیا ہے حلقے سے فرقہ واریت کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر شفیق الرحمان نے جعفر اللہ کی حمایت کا اعلان کیا

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: