|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اکتوبر 24, 2009

شگرمیں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے کارکنوں کے درمیان تصادم ، 4زخمی

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 5:54 شام

سکردو(کے ٹو)شگر میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے تصادم میں 4 افراد زخمی ہو گئے ایم کیو ایم کی صورتحال رابطہ کمیٹی کے ممبر نور حسن نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الیکشن کے لئے طے کردہ ضابطہ اخلاق کے پابند ہیں جبکہ پیپلزپارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے جمعہ کے روز جو تصادم ہوا اس کے ذمہ دار بھی پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں ان لوگوں نے مقررہ حدود کی خلاف ورزی کی اور ہماری حدود میں نہ صرف وال چاکنگ شروع کر دی بلکہ ہم نے جو وال چاکنگ کی تھی اس کو مٹانا شروع کرایا جس پر ہمارے کارکن مشتعل ہو گئے ہمارے کارکن جائے واقعہ پر پہنچ گئے جب ہم نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پوچھا کہ تم لوگ ہماری حدود میں کیوں داخل ہو گئے تو اس پر یہ لوگ گھبرا گئے اور فرار ہو گئے انہوں نے الزام لگایا کہ وال چاکنگ کرنے والے کرایہ کے لوگ تھے جب ہم نے ان سے پوچھ گچھ کی تو یہ ڈر گئے اور بھاگتے ہوئے پیچھے مڑ کر گالیاں دیں تو اس پر ہمارے کارکن مشتعل ہو گئے اور ہم نے ان کا تعاقب کیا ادھر پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن ژ ھے تھنگ میں وال چاکنگ کر رہے تھے کہ ایم کیو ایم کے پاس کے قریب کارکن گاڑیوں میں آئے اور ہمیں وال چاکنگ کرنے سے روکا اس کے بعد ہم جب ژھے تھنگ واپس آ رہے تھے گیانگ پی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہمارا راستہ روکا اور زبردست پتھراﺅ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تا ہم ہمارے کارکن جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے انہوں نے کہا کہ اس وقت شگر خاص نوگوایریا بنا ہوا ہے پیپلزپارٹی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے اور ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہی ہے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: