|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اکتوبر 24, 2009

ووٹ مذہب نہیں قوم کے نام پر لے رہاہوں ، نوازناجی

Filed under: 1 — mygilgit @ 6:00 شام

گاہکوچ(کے ٹو)ہم دشمن ان لوگوں کے ہیں جنہوں نے ملک اور قوم کوتباہ کر دیا ہے تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے لوگ نہ بھولیں کہ ایف سی آر کے خلاف جدوجہد میں بوبرکے عوام نے بھی جانیں دی ہیں پیکج کو ہم نے اسلام آباد میں جلایاہے پیکج میں آپ کی زمینوں پر مالیہ لگایا جائے گا میں ووٹ صرف قوم پر لے رہاہوں مذہب قبرکا ساتھی ہے ان باتوں کا اظہار مشہور ومعروف قوم پرست رہنما اوربالاورستان نیشنل فرنٹ کے قائد نواز خان ناجی نے پونیال اشکومن بوبر گاﺅں کے سٹیڈیم میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میڈیکل کالج کا اعلان تو وزیر اعظم نے کیا مگر کالج اے کے ڈی این کا عطا کردہ ہے انہوں نے مزید کہاکہ پیر کرم علی شاہ ہمارے بزرگ ہیں ان سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے بلکہ ہم تبدیلی کیلئے پرعزم ہیں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے نوازخان ناجی کے مزید کہاکہ کامیاب ہونے کے بعد حلقے میں صحت،تعلیم ، پانی اورسڑکوں کے بہترنظام کیلئے سب سے پہلے اقدامات کئے جائیںگے انہوں نے کہاکہ شیرقلع ہمیں پل تعمیرکر کے پورے حلقے کو مترم دان تک مینٹل روڈ سے منسلک کیا جائے گا جبکہ تاجکستان روڈ کی تعمیر بھی اسی حلقے سے ہی ممکن بنا دی جائے گی انہوں نے لوگوں کوکہا کہ وہ جعلی بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے فارموں سے ہوہشیاررہیں مخالفین اب اپنی شکست سے خوفزدہو کر عوام کوگمراہ کرنے کی سازش کررہے ہیں ہم نے کبھی مذہب کے نام پر ووٹ نہیں مانگا بلکہ ہم نے قوم کے نام پرووٹ نہیں مانگا بلکہ ہم قوم کے نام پرووٹ مانگتے ہیں جو لوگ مذہب کو سیاست میں گھسیٹتے ہیں وہ علاقے کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ہم اپنے لوگوں کی سازشوں کوخاک میں ملا دینگے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: