|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اکتوبر 31, 2009

ایم ڈی نیٹکو کوگرفتارکرکے پیش کیاجائے ،عدالت کاحکم

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 3:31 شام

گلگت(کے ٹو) ایم ڈی نیٹکو ظفر اقبال کے خلاف توہین عدالت کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے سول جج نمبر ایک گلگت راجہ منہاج کی طرف سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری میں پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ظفر اقبال کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے ظفر اقبال کے خلاف توہین عدالت کے ارتکاب کی درخواست امجد حسین ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکلان راجہ صفت آنوس محمد یعقوب ہادی علی اور سید شمس الدین ناردرن ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں مختلف عہدوں پر تعینات تھے کہ انہیں ملازمت سے نکالنے کی اطلاع پر8 اکتوبر2009ءکو عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا گیا9 اکتوبر کو ایم ڈی نیٹکو نے عدالتی سمن کو وصول کرکے مہر کے ساتھ باقاعدہ تحریری دستخط بھی کیا مگر اگلے ہی روز یعنی10اکتوبر کو ایم ڈی نیٹکو نے عدالتی حکم امتناعی کو نہ صرف نظر انداز کیابلکہ عدالت سے رجوع کرنے کی پاداش میں انتقامی کارروائی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کے چاروں سینئر افسروں کو یک جنبش قلم ملازمت سے برطرف کردیا امجد حسین ایڈووکیٹ کی اس درخواست پر سول جج نمبر ایک گلگت راجہ منہاج نے ایم ڈی نیٹکو ظفر اقبال کو توہین عدالت کے تحت پیش ہوکر اپنا موقف بیان کرنے کے لیے سمن جاری کیا مگر سمن تعمیل کرنے کے باوجود مقررہ تاریخ پر عدالت میں حاضر نہ ہوئے جس پر سول کورٹ نے ایم ڈی نیٹکو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: