|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 2, 2009

دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 11قوم پرست لیڈر اورکارکن گرفتار

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 5:26 صبح

گلگت(کے ٹو) یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے جلسے کے انتظامات میں مصروف کرنل(ر) نادر حسن کرنل (ر) وجاہت حسن اور8اہم رہنماﺅں سمیت 11 کارکن گرفتار کرلیے گئے ہیں گلگت پولیس اور انسداددہشت گردی فورس نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک الائنس کودفعہ144 کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا ہے ہفتہ کی شام 5 بجے جی بی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے گھڑی باغ چوک میں جشن آزادی گلگت بلتستان کے جلسے کیلئے سٹیج تیار کرنے میں مصروف تھے کہ پولیس نے ان کارکنوں کو ضلعی انتظامیہ کے فیصلے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گھڑی باغ کے مقام پر جلسہ کرنے پر پابندی ہے جس پر جی بی ڈی اے کے کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اس دوران پولیس اور قوم پرست رہنماﺅں اور کارکنوں کے مابین تلخ کلامی اور ایک دوسرے کو دھکے دینے کا سلسلہ جاری رہا اس دوران جی بی ڈی اے کے کارکنوں نے گھری باغ میں احتجاجی دھرنا دیا اور اس مقام پر احتجاجی تقریروں کا سلسلہ شروع کیا اور مقررین نے الزام لگایا کہ ضلعی انتظامیہ گلگت اور حکومت جشن آزادی منانے پر پابندی لگارہی ہے اس دوران مقامی انتظامیہ پولیس اور جی بی ڈی اے کے رہنماﺅں کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا مگر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے اور ڈھائی گھنٹہ بعد ہفتہ کی رات تقریباً ساڑھے سات بجے ڈی ایس پی سٹی جہانگیر شاہ اور انسداددہشت گردی فورس نے جی بی ڈی اے کے رہنماﺅں کی گرفتاری کا حکم سنایا جس پر کرنل(ر) نادر حسن سمیت جی بی ڈی اے کے دیگر رہنما جن میں وجاہت حسن خانانجینئر امان اللہ خان وزیر شفیع ایڈووکیٹ ممبر ضلع کونسل گلگت محمد جاوی جی بی ڈی اے کے قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 2,1 اور3کے نامزد امیدواران شاہد حسین عمرفاروق ایڈووکیٹ اور افسرجان کے علاوہ 11لیڈر اور کارکن نعرے لگاتے ہوئے تھانہ سٹی تک ریلی کی صورت میں گئے اور گرفتاری دیدی تھانہ سٹی گلگت کے اندر داخل ہونے کے بعد بھی جی بی ڈی اے کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے نعرے لگاتے رہے ان رہنماﺅں کی گرفتاری کیخلاف جی بی ڈی اے کے درجنوں کارکنوں نے ہنزہ چوک سے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مقامی انتظامیہ اور پولیس کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے ائیرپورٹ چوک تک گئے اور واپس نعرے لگاتے ہوئے واپس کرنل حسن مارکیٹ تک آئے جی بی ڈی اے نے اتوار کے روز بھی احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی اور گرفتار ہونے والے افراد کوتھانہ سٹی سے کینٹ تھانہ منتقل کردیدفعہ 144کی خلاف ورزی پر 11قوم پرست لیڈر اورکارکن گرفتار

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: