|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 8, 2009

گلگت بلتستان میں آگئے ہیں عوام کی قسمت بدل دیں گے، الطاف حسین

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 9:58 صبح

لندن (کے ٹو) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ پنجاب میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کافیصلہ بڑی زیادتی کی بات ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج ایک ٹی وی انٹرویومیںکہی۔ الطاف حسین نے ملک خصوصاً پنجاب کے کسانوں اورمزدوروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم انہیں بڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کے مظالم اورزیادتیوں سے نجات دلائے گی،ایم کیوایم کی حکومت آئی توپاکستان اورپاکستان کے عوام کی قسمت بدلے گی،پھرکوئی قومی خزانہ نہیں لوٹ سکے گااوربینکوں سے اربوں کھربوں روپے کے قرضے لیکرہڑپ نہیں سکے گااورخزانہ لوٹنے والوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیکرقومی خزانہ میں جمع کی جائے گی۔ گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اورانتخابی سرگرمیوں کے بارے میں الطاف حسین نے کہاکہ سچ کوپھیلنے میں دیرلگتی ہے مگرسچ ہی پھیلتاہے، انشاءاللہ پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کاسورج طلوع ہوگا،ایم کیوایم اب گلگت بلتستان میں بھی آچکی ہے،انشاءاللہ اب گلگت بلتستان کے عوام کی بھی قسمت بدلے گی اوراس کے ساتھ ساتھ بلوچستان ، سندھ ، سرحداورپنجاب کے عوام کی حالت بھی بدلے گی،ایم کیوایم مظلوم عوام کاسہارابنے گی،محروم عوام کوان کے حقوق دلائے گی اورپاکستان کولوٹنے والوں کی گرفت ہوگی

1 تبصرہ »

  1. There is one and only hope for the peoples of Gilgit Baltistan is MQM. Vote MQM for the better future and merit.

    تبصرہ از Shanawar — نومبر 9, 2009 @ 6:29 شام | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: