|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 8, 2009

گلگت بلتستان کے حقوق کامقدمہ لڑوںگا، نوازشریف

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 9:47 صبح

چلاس(کے ٹو)قائدمسلم لیگ وسابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کامقدمہ خود لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے عوام کی ترجمانی مسلم لیگ ن کرے گی اورحقوق کی حفاظت خودکروں گاملک وقوم کی خوشحالی اورتعمیروترقی کیلئے قربانیاں دینے والے محب وطن متاثرین دیامرڈیم کومطمئن کرکے ڈیم کی تعمیرکاآغازکیاجائے گا گلگت بلتستان کے طلبہ کوپنجاب بھرکے پیشہ ورانہ کالجوں میںکوٹہ دگناکیاجائے گااورانہیں مفت رہائش اورداخلہ بھی دیاجائے گا گندم کوٹے میںاضافہ کیلئے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی بات کروں گاان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں ایک بہت بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سونا اگل رہا ہے اللہ نے موقع دیا توخطے کی تقدیربدل دوںگاانہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میںفروٹ انڈسٹری ،سیاحت کے فروغ کے بجلی پیداکرنے کے وسیع ذخائرموجود ہیں اگراس کوبروئے کارلایاجائے تویہاں سے بیروزگاری کاخاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اپنے دورمیں اقتصادی میدان میں بھرپورکام کیااوردفاع کوبھی مضبوط بنایادنیا نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کامشورہ دیا لیکن ہم نے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ایٹمی دھماکہ کردیاآج اللہ کے فضل سے کوئی بھی وطن عزیز کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ کشمیرکامسئلہ بھی عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوگاانہوں نے کہا کہ انسان کوتکبرنہیں کرنا چاہیے جس کابہت بڑا نقصان ہوتا ہے پرویزمشرف ابتدا میں دکھاکرکمانڈوہوں کہہ رہا تھا آج وہ کہاں ہے انہوں نے کہا کہ این آراوکے سخت خلاف ہیں آئین توڑنے والوں کومعاف نہیںکیاجائے گاموجودہ حکومت کوعوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے لیکن ابھی تک معاف نہیںکیاجائے گاموجودہ حکومت کوعوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیاہے لیکن ابھی تک مشرف والا نظام چل رہا ہے ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پورا کرے گاکہ جمہوریت چلتی رہے انہوں نے کہا کہ 12نومبرکوعوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں مسائل خودبخودحل ہونگے جلسے سے سابق امورکشمیرگلگت بلتستان وممبرقومی اسمبلی سردارمہتاب احمدخان، جنرل (ر)صلاح الدین ترمذی حافظ حفیظ الرحمن امیدوارحلقہ ون دیامرحاجی غندل شاہ ،حلقہ دوحاجی جانبازخان، حلقہ نمبرچارحاجی محمدوکیل نے بھی خطاب کیااس موقع پرصدرمسلم لیگ ن دیامرعبدالوحیدنے خطبہ استقبالیہ پیش کیااس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پاکستان میںآج بھی مشرف والا نظام چل رہا ہے ملک میں باربارمارشل لاءلگتا رہا قانون کی حکمرانی ٹوٹتی رہی عدلیہ پرشب خون ماراگیا جس معاشرے میںانصاف نہیں ہوتا وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتاملک میں آئین اورقانون کی بالادستی اورعوام کوسستے انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا 1973کا آئین اپنی اصل روح کے مطابق بحال ہونا چاہیے این آراوکے معاملے میں مکمل سٹینڈلیازرداری نے یہ معاملہ روک کراچھاکام کیاگلگت بلتستان کیلئے ماضی میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے دئیے کاغان بابوسرتک تھک ویلی سڑک ہم نے بنوائی انشاءاللہ شاہراہ کی تکمیل سے معاشی انقلاب برپاہوگاانہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ محب وطن ہیں پاکستان کے دفاع اورسلامتی کے ضامن ہیں اللہ تعالیٰ نے موقع دیا توپوری طاقت سے بھرپورخدمت کریں گے عوام کے تمام جائزحقوق دلائیں گے گلگت بلتستان کے عوام12نومبرکومسلم لیگ ن کے امیدواروں کوکامیاب کروائیں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات شفاف اور آزادانہ ہونے چاہیں ترقیاتی کام ہمیشہ فرض سمجھ کر کرتے ہیں کبھی مفاد پرستی کیلئے کام نہیں کیا گلگت بلتستان سے ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرنے کیلئے پنجاب آنے والوں سے فیس نہیں لی جائے گی استور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب میں میڈیکل کالجوں میں بھی گلگت بلتستان کا کوٹہ دگنا کرنے اور زرعی یونیورسٹی میں پچاس نشستوں کا اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: