|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 11, 2009

جھوٹے اعلان نہیں کرتے، آئینی حقوق کیلئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں ، نوازشریف

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 7:06 شام

اسلام آباد(کے ٹو)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف نے گلگت بلتستان کے 3 روزہ دورے کے دوران بے مثال پذیرائی دینے پر گلگت بلتستان کے عوام کے نام پیغام میں کہاہے کہ” گلگت بلتستان کے بہادر ،غیور ،سچے اورپرامن عوام کی طرف سے محبت اور گرم جوشی کامظاہرہ کرنے پرمیں اُن کاتہہ دل سے شکر گزار ہوں-اپنی قوت بازو سے ایک سال کے دوران گلگت بلتستان کو آزاد کرانے پر میں شہیدوں ،غازیوں او راُن کی اولاد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں -آپ لوگ پاکستان کے مفادات کے محافظ ہیں-مجھے خوشی ہے کہ اس عظیم خطے کے عوام انتہاپسندی اور فرقہ پرستی سے بلند ہوکر سیاسی عمل میں یقین رکھتے ہیں- اس بات کادکھ ہے کہ اب تک آپ کی امنگوں کے مطابق آپ لوگوں کو آئینی حقوق نہیں ملے- مسلم لیگ(ن) اپنے دور حکومت میں پہلی دفعہ آپ کو سیاسی حقوق دیئے ہیں او ر تعلیم، صحت،زراعت ،مواصلات ،پن بجلی،جنگلی حیات ،سیاحت سمیت ہرشعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے میعارزندگی بلند کرنے کی کوشش کی- اس حقیقت کے آپ لوگ بذات خود گواہ ہیں-لیکن مارشل لاءکے نفاذ میں ہمیں اپنے منصوبے مکمل نہ کرنے دیئے – اس دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے آپ کیلئے میڈیکل ،انجیئنرنگ ،ٹیکنیکل شعبوں سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم اور رہائش کا اعلان کیا ہے اور گلگت کے نزدیک جس پُل کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ،اِن پر جلد عملدرآمد ہوگا- مسلم لیگ(ن) اس کی قیادت اپنے وعدوں پر عمل کرنے والی جماعت ہے-ہم نہ جھوٹے اعلان کرتے ہیں اور نہ وعدے کرکے توڑتے ہیں- اس لئے مجھے امید ہے کہ12نومبر کوگلگت بلتستان کے عوام شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگاکر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے، تاکہ انہیں نہ صرف آئینی حقوق مل سکیں بلکہ اُن کے ترقیاتی عمل کو تیز کرکے انہیں پاکستان کے ترقی یافتہ شہروںلاہور ،کراچی،کوئٹہ اورپشاور کے برابر لایاجاسکے- اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کی عزت اور خوشحالی میںاضافہ فرمائے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: