|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

دسمبر 18, 2008

سابق صدر پرویز مشرف کے قتل کی سازش پکڑی گئی

اسلام آباد…حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے قتل کی سازش پکڑی گئی ہے،جس میں مبینہ طور پر حیدرآباد جیل میں قید ڈینیل پرل کیس میں سزایافتہ شیخ عمر اورکالعدم تنظیم کے ارکان ملوث

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

ہیں۔ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کا سراغ لگا لیا ہے جس میں ڈینیل پرل کیس میں سزایافتہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری شیخ عمر اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے بعض ارکان ملوث ہیں۔حکام نے حیدرآباد جیل میں شیخ عمر کے قبضے سے تین موبائل فون،چھ بیٹریاں،اٹھارہ سمیں،چارجر برآمد کر لئے ہیں ،جبکہ سندھ حکومت نے مجرمانہ غفلت برتنے پر حیدرآباد سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالمجید صدیقی ،ان کے نائب گل محمد شیخ اور جیل کے مزید چار اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔حکام کے مطابق شیخ عمر نے جیل میں رہتے ہوئے دوہزار تین میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد ٹیلی فون پر سابق صدر پرویز مشرف کے قتل کیلئے نیٹ ورک تیار کیا جس میں کالعدم لشکر جھنگوی کے عطا الرحمان عرف نعیم بخاری شامل ہے جسے پانچ جون دوہزار سات میں گرفتار کیا گیا تھا،شیخ عمر نے موبائل فون سے لاہور ، کراچی ، پشاوراور راولپنڈی میں اپنے جہادی ساتھیوں سے رابطے کئے۔ذرائع کے مطابق جیل میں موجود دہشت گردوں نے پرویز مشرف کے ذاتی موبائل فون پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ شیخ عمر نے سابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ریٹائرڈ امیر فیصل علوی سے بھی فون پر رابطہ کیا تھا تاہم شیخ عمر نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔امیر فیصل علوی کو انیس نومبر دوہزار آٹھ کو اسلام آباد میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق نعیم بخاری نے بتایا ہے کہ پرویز مشرف کے قتل کیلئے شیخ عمر کالعدم لشکر جھنگوی کے ارکان کوہدایات دے چکا ہے۔

WordPress.com پر بلاگ.