|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 17, 2008

صدراوروزیراعظم شمالی علاقوں کے عوام کوجلد خوشخبری دینگے ، ممتاز عالم گیلان

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 2:33 شام
Tags: ,

راولپنڈی (کے ٹواخبار ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سید ممتاز عالم گیلانی نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں کے عوام کودرپیش تمام مسائل پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ہی حل ہونگے پیپلزپارٹی کی قیادت جانتی ہے کہ شمالی علاقوں کے عوام کی ہمدردی اورمحبت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ پہلی عظیم شخصیت اوروزیراعظم ہیں جنہوں نے سب سے پہلے گلگت بلتستان کادورہ کیا اور انہوں نے عوام کودرپیش مسائل حل کرنے کی بنیاد رکھی صدر آصف زرداری اوروزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی گلگت بلتستان کے عوام کو جلد خوشخبری دیں گے اورتمام مسائل حل کرینگے وہ تنظیم نوجوانان عمل کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹوشہید فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں سے فلاحی کاموں کا آغاز کرنے پر تنظیم نوجواناں عمل خراج تحسین کی مستحق ہیں فری میڈیکل کیمپ میںڈاکٹر شریف استوری ،ڈاکٹر انور علی ،ڈاکٹر قاسم ،ڈاکٹر شہزاد ، عرفان اور مس شازیہ نے سینکڑوں مریضوں کافری چیک اپ کیا اور مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شریف استوری نے کہا کہ بلتستان پیپلزپارٹی کادوسرا لاڑکانہ ہے یہی وجہ ہے کہ پوٹھوہا ر میں سب سے پہلے بے نظیرشہید فری میڈیکل کیمپ بھی بلتستان کے نوجوانان نے لگایا جوکہ پیپلزپارٹی سے والہانہ عقیدت ومحبت کاثبوت ہے۔

Create a free website or blog at WordPress.com.