|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جولائی 30, 2009

گلگت شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ، حکمنامہ جاری

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 6:02 شام

گلگت(کے ٹو)گلگت شہرمیں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت مومن جان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ دفعہ144کے تحت اگلے 15روزکیلئے موٹرسائیکل پرڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی اسسٹنٹ کمشنرگلگت مومن جان نے کے پی این سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے مکمل قیام کے لئے حفظ ما تقدم کے طورپریہ اقدام اٹھایاگیا ہے تاکہ شرپسندعناصراپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوسکیں انہوں نے شہریوں سے پرزوراپیل کی کہ قانون کااحترام کرتے ہوئے ڈبل سواری سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ عوام آپس میں اتحادواتفاق کوفروغ دیتے ہوئے امن وامان کے لئے کردار ادا کریں۔

تبصرہ کریں »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

تبصرہ کریں

WordPress.com پر بلاگ.